Contents show

Urdu Poetry (اُردو اشعار اور تشریح )

Urdu Poetry is very helpful if you want to prepare tests for joining Cadet Colleges. All entrance tests involve questions of Urdu Poetry and those who prepare undermentioned questions of Urdu poetry they pass the exam with more confidence. 

If you want to learn about more then Subcribe our YouTube channel of Shaheen Forces Academy, or Forces Intelligence. You can practice online HERE. For more notes of the subjects CLICK HERE. Install our mobile application of “Shaheen Forces“.

Past Questions of Urdu Poetry

اشعار کی تشریح 

یہ میدان و صحرا بناۓ ہیں کس نے؟

یہ بل کھاتے دریا بنائے ہیں کس نے؟

یہ گلشن میں پھولوں کی رنگین قطاریں

بکھری ہیں کس نے چمن کی بہاریں؟

میرے خدا نے میرے خدا نے

تشریح ۔

شاعر پوچھتا ہے کہ یہ بڑے میدان اور صحرا کس نے بناۓ ہیں؟ ہر چیز کا کوئی نہ کوئی قابل ہوتا ہے پھر ان چیزوں کا خالق کون ہے؟ یہ دریا جو پانی کا بہت بڑا ذخیرہ ہیں۔ آخر کار ان کو بنانے والی کوئی نہ کوئی ہستی ضرور ہے جو ان کی خالق ہے۔ وہ کونسی ایسی ہستی ہے جو اس دریا کے پانی کی روانی کا سبب بنتی ہے۔ وہ ہستی وہ خالق و مالک اللہ تعالی کے ذات ہے۔

اگر ہم کسی باغ میں جائیں تو وہاں ہر طرف ہمیں پھولوں کی قطار نظر آتی ہیں۔ یہ سرسبز باغ صبح سویرے دلکش اور حسین منظر پیش کرتے ہیں ان باغات میں پرندے آزادی سے گھومتے اور ناچتے ہیں۔ رنگ رنگ کے پھول بڑے خوبصورت لگتے ہیں۔ باغ میں ہر طرف بہار کا سماں ہوتا ہے۔ یہ سب اللہ تعالی کی قدرت سے ہے۔ اللہ تعالی ہیں ان سب کا بنانے والا ہے۔

نعت اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جس نے پیغام حق سنایا

انسانیت کا راستہ انسان کو دکھایا

سوارنے کے سمجھائے سب طریقے

عقبی ہو جس سے بہتر وہ راز بھی بتایا

تشریح۔

شاعر کہتا ہے کہ میں اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اور تعریف میں نظم لکھ رہا ہوں جس نے لوگوں کو اللہ تعالی کا سچا پیغام سنایا۔ اصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ ایک ہے اسی کی عبادت کرو۔ لوگوں کو وہ راستہ بتایا جس پر چل کر انسان صحیح معنوں میں انسان کہلانے کا مستحق ہوتا ہے۔ ہا صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حق کا پیغام دیا تھا کہ لوگ سیدھے راستے سے بھٹک نہ جائیں۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ انسانیت کے تقدس پر زور دیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے گمراہوں کو سیدھا راستہ بتایا۔ اس وقت عرب کا معاشرہ جہالت اور گمراہی و میں ڈوبا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو رب کا پیغام سنایا تاکہ ان کی آخرت سنور سکے۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو اس دنیا میں رہنے کے طریقے سکھائے۔ ایسی باتیں بتائیں جو زندگی سنوارنے کے لیے کام آئے اور ان کے ساتھ ساتھ وہ باتیں بھی بتائیں جن پر عمل کرنے سے ہماری آخرت کی زندگی بھی اچھی ہو جائے۔ دنیا کی زندگی پائیدار نہیں جبکہ آخرت کی زندگی ہمیشہ رہنے والی ہے۔ اسے بہتر بنانے کے طریقے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو دین حق پر چلنے کی تلقین کی تاکہ لوگ سیدھی راہ پر چلتے ہوئے اپنی آخرت سنوار سکیں اور جہنم کی آگ سے بچ جائیں۔

نہ ہو کیوں ہمیں جاں سے پیارا وطن

ہے جنت کا ٹکڑا ہمارا وطن

سہانا سہانا ہے سارا وطن

ہمارا وطن پیارا پیارا وطن

یہ سرسبز جنگلات لہکتے ہوئے

یہ باغوں کے منظر مہکتے ہوئے

لہکتا مہکتا ہمارا وطن

ہمارا وطن پیارا وطن

تشریح۔

شاعر کہتا ہے کہ ہمیں اپنا وطن کیوں نہ اپنی جان سے بھی پیارا ہو کے ہمارا وطن جنت جیسا ہو۔ یہ ملک ہم نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا۔ لوگوں نے اپنی جان و مال اور عزتوں کو گنوا کر حاصل کیا ہے۔ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور ہم ایک ہزار ملک میں سانس لے رہے ہیں۔ ہمارا وطن بہت خوبصورت ہے۔ یہ خوبصورت یہ میں وطن سے محبت کرنے پر اکساتی ہے۔ ہمارا وطن کی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں اپنا وطن اپنی جان سے بھی زیادہ پیارا ہے۔ ہم اس وطن عزیز کی خاطر اپنی جان بھی دے سکتے ہیں۔

میرے وطن میں ہر طرف ہرے بھرے جنگل ہیں۔ خوبصورت باغ ہیں۔ یہ باغ بو سے بھرے ہیں۔ پورے ملک میں ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہیں۔ پرندوں کی چہچاہٹ ہے۔ باغات میں خوبصورت اور رنگ برنگے پھول کھلے ہیں۔ درختوں کی ٹہنیاں پھولوں سے بھری پڑی ہیں۔ یہ پھل شہد سے بھی میٹھا ہیں۔ پورا وطن خوبصورت باغ کا منظر پیش کرتا ہے۔ ہمارا وطن بہت ہی خوبصورت اور پیارا ہے۔

Shaheen Forces Academy

Subscribe our YouTube Channel Here

Shaheen Forces

Install our Mobile Application Here

Subscribe YouTube Channels

For more notes Click Here

 Click Here for practice online tests 
 Click Here  
for notes of the other subjects
Click Here f
or checking required Weight  & Height

Click Here for Free Tests & Guidance about ISSB

Click Here to Follow up for Current Jobs & more Notes 

Latest Posts

Scroll to Top