

































Contents
show
Urdu Applications (اُردو- درخواستیں)
Urdu Applications are very helpful if you want to Join Pak Defence Forces Like Pak Army, Pak Navy or Pakistan Air Force. These notes are particularly helps those students who are preparing tests for joining Cadet Colleges. If you want to learn about more then Subcribe our YouTube channel of Shaheen Forces Academy, or Forces Intelligence. You can practice online HERE. For more notes of the subjects CLICK HERE. Install our mobile application of “Shaheen Forces“.
پوسٹ ماسٹر کے نام منی آرڈر گم ہونے کی شکایت
بخدمت پوسٹ ماسٹر صاحب جنرل پوسٹ آفس لاہور لاہور
جناب عالی!
میں آپ کی توجہ عالیہ حسب ذیل امور کی جانب مبذول کراتے ہوئے مناسب کارروائی کی درخواست کرتا ہوں اس ماہ کی دس تاریخ میرا ماہانہ سکول خرچ جو ہر ماہ کی تیسری چوتھی تاریخ تک مجھے مل جاتا تھانہ جانے کیوں نہ مل سکا۔ میں نے اس کی اطلاح گھر والوں کو بھی دی ۔ تو وہاں سے جواب آیا کہ حسب معمول مبلغ پانچ سوروپے بذریعہ منی آرڑ مہینے کی پہلی تاریخ کو ہی روانہ کر چکے ہیں ۔لیکن آج پندرہ تاریخ گزرجانے کے باوجود مجھے منی آڑر موصول نہیں ہوا۔ براہ کرام اپنے متعلقہ عملہ تفتیش کرائیں کے حسب ذیل کوائف پر مشتمل آرڈر جسے اب سے دو ہفتے پہلے پہنچ جانا چاہیے تھا اب تک کیوں نہیں پہنچا۔ اگر پہنچ گیا تو تقسیم کیوں نہیں ہوا۔
منی آرڈر کی مالیت۔ 500 روپے ، تاریخ روانگی یکم اکتوبر ، 2019
نمبر آرڈر نمبر 375
بھیجنے والے کا نام اور پتہ محمد نواز پندرہ مال روڈ راولپنڈی ، مرسل الیہ کا پتہ محمد رفیق طالب علم جماعت ہشتم ، گورنمنٹ ہائی سکول شاہدرہ لاہور
آپ کے بروقت توجہ اور کروائی انتہائی ممنون ہوں گا
آپ کا مخلص
محمد رفیق
تاریخ 5 نومبر 2019
ڈپٹی کمشنر کے نام برائے ملازمت
بخدمت ڈپٹی کمشنر صاحب چکوال
عنوان، برائے ملازمت
جناب عالی!
مجھے باثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آپ کے دفتر میں کلرکوں کی آسامیاں خالی ہیں بندہ اپنے آپ کو ان میں سے ایک کے لیے بطور امیدوار پیش کرتا ہے۔ میں نے پچھلے سال میٹرک میں چھ سو نمبر حاصل کرکے اپنے اسکول میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ بعد ازاں ٹائپنگ اور شارٹ ہینڈ کی بھی مشق کی ہے۔ لاہور کے پرائیویٹ فارم میں پانچ ماہ تک بطور کلرک کام کر چکا ہوں۔ میری تعلیمی قابلیت کے سرٹیفیکیٹ اس بات کی گواہی دے سکتے ہیں۔ کہ میں بحیثیت کلرک اپنے فرد بطریق احسن انجام دے سکوں گا۔ میری عمر 18 سال ہے صحت بالکل درست ہے۔ عمدہ سیرت اور اعلی کردار کا مالک ہوں۔ آپ کو اپنے تمام تعلیمی سرٹیفکیٹ اور ماسٹر کے عطا کردہ کریکٹر سرٹیفکیٹ کی نقول درخواست بمراد بھیج رہا ہوں۔ اصلی سرٹیفیکیٹ بوقت انٹرویو پیش کروں گا
الارض
محمد امین محلہ گنج چکوال
پانچ جولائی 2019
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے نام درخواست برائے اجرا مدرستہ
بخدمت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب مدارس ضلع شیخوپورہ
جناب عالی!
ہم باشندگان موضوع کروٹہ نہایت ادب و احترام سے آپ کی خدمت اقداس التماس کرتے ہیں کہ ہمارا گاؤں ابھی تک پرائمری سکول سے محروم ہے۔ جبکہ ہمارے آس پاس تقریبا ہر گاؤں میں پرائمری سکول موجود ہے ہمارے چھوٹے چھوٹے بچوں کو پڑھنے کے لیے شدید گرمی اور سردی کے موسم میں دو میل پیدل چل کر جانا پڑتا ہے کئی بچے تنگ آ کر پڑھنا چھوڑ چکے ہیں۔ عالی جاہ! حکومت کی پالیسی ہے کے قریہ قریہ پرائمری سکول قائم کیے جائیں۔ ہمارے گاؤں کی آبادی تین ہزار نفوس پر مشتمل ہیں پڑھنے کے قابل بچوں کی تعداد دو سو کے لگ پھگ ہے۔ ہم سکول کی تعمیر کے لئے دو کنال کی زمین اور مبلغ 25 ہزار پیسے دینے کو تیار ہیں باہر سے آنے والے اساتزہ کو مفت رہائش فراہم کریں گے۔ فی الحال ہمارے گاؤں میں مکان خالی پڑا ہے۔ سکول کے عمارت تیار ہونے تک ہم یہ مکان محکمہ تعلیم کی طویل میں دینے کو تیار ہیں۔ امید ہے آپ ہمارے اس قومی جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔ ازراہ کرم ہمارے گاؤں میں ایک پرائمری سکول کا اجرا عمل میں لا کر ہماری دلی دعائیں لی خدا آپ کا اقبال بلند کرے۔
زیادہ ادب درخواست گزاراں
اہلبیت موضع کروٹہ
تحصیل مریدکے ضلع شیخوپورہ
7 اکتوبر 2019
ہیڈ ماسٹر کے نام درخواست دوبارہ داخلے کے لیے
بخدمت ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پبلک ہائی سکول گوجرانوالہ
جناب عالی!
مو دبانہ گزار ش ہیں کہ میرا نام کثرت غیر حاضری کی وجہ سے خارج کر دیا گیا ہے، بندہ کا گاؤں سکول سکول سے کوئی پانچ چھ میل کے فاصلے پر ہے۔ میں بخار میں مبتلا ہونے کی بحث حاضر نہ ہو سکا۔ میرے گاؤں کے کچھ اور لڑکے بھی اسکول میں پڑھتے ہیں۔ میں نے ان میں سے ایک لڑکے کے ہاتھ بیماری کی درخواست بھیج دی تھی۔ اور مجھے تسلی تھی کہ میری غیر حاضری شمار نہیں ہوگی۔ لیکن جب میں صحت یاب ہونے کے بعد سکول پہنچا تو معلوم ہوا کہ میرا نام کثرت غیر حاضری کے باعث خارج کر دیا گیا ہے۔ میں نے مذکور طالب علم سے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ وہ درخواست آپ تک پہنچا نا بھول گیا۔
جناب عالی! اس سلسلہ میں بے قصور ہوں۔ باہر حال میں آئندہ محتاط رہنے کا وعدہ کرتا ہوں۔ برائے کرم مجھے دوبارہ داخل فرما کر مشکور فرمائیں۔
العارض
محمد سلیم
جماعت ہشتم
رول نمبر 15
ہیڈ ماسٹر کے نام درخواست برائے فیس معافی
بخدمت پرنسپل صاحب،
جناب عالی !
گزارش ہے کہ میں ایک نہایت غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہوں میرے والد صاحب کی آمدنی بہت قلیل ہے انہی اس قلیل آمدنی پر ایک بڑے کنبے کی کفالت کرنی پڑتی ہے اس کمر توڑ مہنگائی کے زمانے میں ایک قلیل آمدنی والے شخص کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے آپ ان کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں اتنی قلیل آمدنی میں ایک غریب شخص کا اپنا اور بال بچوں کا پیٹ پالنا ہی ایک کھٹن مرحلہ ہے وہ اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات کا بوجھ اٹھا سکیں۔ عالی جاہ! مجھے تعلیم حاصل کرنے کا بہت شوق ہے لیکن غربت میری تعلیم کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے میرا تعلیمی ریکارڈ بہت اچھا ہے استاذہ کرام کی بھی میرے بارے میں رائے بہت اچھی ہے ان حالات میں میری سالم فیس معاف فرما کر غریب پروری کا ثبوت دیں، تاکہ میں سکون قلب سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکوں۔ خدا آپ کا اقبال بلند کرے۔
زیادہ آداب
العارض
محمد علی شاہ
جماعت ہشتم الف
رول نمبر 7 ہ
ہیڈ ماسٹر کے نام درخواست سکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے
بخدمت سینئر ہیڈ ماسٹر صاحب گورنمنٹ ہائی سکول جہلم
جناب عالی!
مودبانہ گزارش ہے کہ میں آپ کے سکول میں جماعت ہشتم کا طالب علم ہوں ۔ میرے والد محترم یہاں گورنمنٹ کالج میں پروفیسر تھے۔ ان کا یہاں سے تبادلہ لاہور ہو کیا ہے جس کی وجہ سے ہمارا پورا خاندان لاہور منتقل ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر میں یہاں رہنا اور اپنی تعلیم جاری رکھنا ممکن نہیں۔ برائے مہربانی مجھے سکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ عنایت فرما دیں۔ تاکہ میں لاہور کے کس سکول میں داخل ہو سکوں۔ آپ کی عین نوازش ہوگی۔
الارض
تنویر عثمان
جماعت ہشتم
رول نمبر 30
8 مئی 2019
Shaheen Forces Academy
Subscribe our YouTube Channel Here
Shaheen Forces
Install our Mobile Application Here
Subscribe YouTube Channels
For more notes Click Here
Apply Here for Online Forces Registration
Contact us
Location
Village & Post Office Injra (Attock)
Our hours
09:00 AM – 05.00 PM
Monday – Sunday
Contact us
Mobile: +92-334-8480890
Email: sarfraz206@yahoo.com