
Free Sample of Urdu Letters
Writing Urdu letters is a skill which helps to write best Urdu letter in the entrance exmaination of any cadet colleges. If you are worried about writing Urdu letters then see here.
Followig Urdu letters are given for prpactice and online preparation of Urdu paper for cadet colleges like Cadet college Murree Lower Topa, Kohat Cadet College, Military college Jehlum and Sargodha Cadet college.
These notes are particularly helps those students who are preparing tests for joining Cadet Colleges. If you want to learn about more then Subscribe our YouTube channel of Shaheen Forces Academy, or Forces Intelligence. You can practice online HERE. For more notes of the subjects CLICK HERE. Install our mobile application of “Shaheen Forces“.
List of Urdu letters
۔ اپنے والد صاحب کو خط لکھیں جس میں اپنے تعلیمی اخراجات کا ذکر کریں اور کچھ رقم بھیجنے کی درخواست کریں۔
کمرہ امتحان
3 اکتوبر 2019 ء
محترم ابا جان!
اسلام علیکم! آپ کا ارسال کردہ خط ملا۔ پڑھ کر خوشی ہوئی۔ میں نے بیان بڑے اچھے نمبروں سے پاس کیا ہے اور اپنی جماعت میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ آپ مجھے نئ جماعت کی کتب اور کاپیاں خریدنی ہیں اور ایک ماہ کا جیب خرچ بھی درکار ہوگا۔ آپ سے التماس ہے کہ مبلغ ایک ہزار روپیہ ارسال کر دیں۔
امی جان، بھائی جان کی خدمت میں سلام
والسلام
آپ کا پیارا بیٹا
محمد علی
Urdu letter -2
آپ کے چچا جان نےآپکوتحفہ میں ایک گھڑی بھیجی ہے انہیں شکریہ کا تحریرکریں
گورنمنٹ ہائی سکول
لاہور
5جنوری2019ء
السلام علیکم !
کل اباجان نے میرے اول آنے کی خوشی میں ایک مختصر سی دعوت کا اہتمام کر رکھا تھا۔ لوگ مجھے مبارکباد پیش کر رہے تھے ۔ ہر طرف سے تحسین و آفرین کی آوازیں آ رہی تھیں اور میرا سر سجدہ شکر کے لئے بارگاہ الہی میں جھکا جا رہا تھا توڈا کیے نے آکر ایک پارسل مجھے دیا۔پارسل دیکھ کر میری خوشی کی انتہا نہرہی۔اباجان کےپاس لےکرگیا۔ انہوں نے کھولا تو ایک خوبصورت گھڑی کے علاوہ ایک نہایت ہی دیدہ زیب پین پاکر میری خوشی کی کوئی انتہانہ رہی۔مجھےکافی عرصہ سے گھڑی کی اشد ضرورت تھی جسےآپ نے پورا کر دیا۔جس کےلیےمیں ولی طور پر آپ کا شکر گزارہوں۔ میں آپسے وعدہ کرتا ہوں کہ اس گھڑی اور پین کا پوراپوراحق ادا کروں گا۔ اپنے وقت کا کوئی لمحہ بھی بیکار نہیں جانے دوں گا اور وقت پر سکول پہنچا کروں گا۔میں ان شاءالللہ آیندہ امتحان پر اس سے بہتر نتائج دکھانے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔آپ میرے لیۓ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالی مجھے درست انداز میں محنت کی توفیق عطا فرمائے اور پھر اس محبت کو شرف قبولیت سے نواز کر اس کا بہترین صحت عطا فرمائے ۔
میری جان کی خدمت میں سلام عارفہ بہن کو پیار
آپ کا بھتیجہ
عمیر نوید
Urdu letter -3
اپنے دوست کو اس کی شاندار کامیابی پر مبارکباد کا خط لکھیں۔
راولپنڈی
6 اپریل 2019
پیارے سرمد!
سلامت رہو۔ تمہارا خط ملا۔ یہ معلوم کر کے انتہائی مسرت ہوئی کہ تم نے ساتویں جماعت میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور یہ امر مزید باعث مسرت و شادمانی ہے کہ تم جماعت میں اول آئے ہو ۔ یہ کامیابی تمہارے دن رات کی ان تھک محنت کا پھل ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ یہ کامیابی تمہارے آئندہ کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو۔ اب تمہیں آئندہ ماڈل سٹینڈرڈ کا امتحان دینا ہے۔ ابھی سے طے کر لو کہ تمہیں کس امتحان میں اعلی پوزیشن حاصل کرنی ہے۔
موجودہ دور تعلیم کا دور ہے۔ ملکی اور قومی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کی جائے امتحان پر شاندار کامیابی تم جیسے زہین اور محنتی لڑکے کے لئے کوئی مشکل بات نہیں۔ اگر تمہیں کسی قسم کی دشواری ہو تو تحریر کرنا تاکہ اسے دور کیا جا سکے۔ میں تمہیں اس خط کے ساتھ ایک عمدہ قسم کا قلم بطور انعام بھیج رہا ہوں اگر تم نے مڈل کے امتحان میں وظیفہ حاصل کیا تو تمہیں ایک قیمتی گھڑی بطور انعام دوں گا۔
میری دلی دعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔
تمھارا بھائی
محمد عثمان
Urdu letter -4
اپنے بڑے بھائی کو خط لکھیں جس میں انہیں بتائیں کہ آپ کے پرچے کیسے ہو رہے ہیں۔
کمرہ امتحان
10 دسمبر 2019ء
پیارے بھائی جان!
اسلام علیکم !8 دسمبر سے ہمارا نو ماہی امتحان شروع ہے۔ آج ہمارا چھٹا پرچہ تھا۔ اب تک میرے سائنس اسلامیات اردو انگریزی معاشرتی علوم کے پرچے ہو چکے ہیں۔ میرے سارے پرچے بہت اچھے ہوئے لیکن انگریزی اور اردو کے پرچے اتنے اچھے نہیں ہوئے۔ پھر بھی ان میں اسی فیصد نمبر آنے کی توقع ہے۔ میں نے اس بار بہت محنت کی ہے رات کو گیارہ بجے تک بیٹھ کر پڑھتا ہوں۔ صبح سویرے بھی پڑھائی کرتا ہوں۔ آپ میری پڑھائی کے متعلق بالکل بے فکر رہیں۔ میں بالکل خیریت سے ہوں میری طرف سے گھر میں سب سے سلام عرض کر دینا نیک خواہشات کے ساتھ
واسلام
آپ کا چھوٹا بھائی
عدیل احمد
Urdu letter -5
اپنے دوست کو خط تحریر کریں اور امتحان کے بعد اسے اپنے ہاں آنے کی دعوت دی۔
اسلام آباد
15 مارچ ، 2019
پیارے عامر!
السلام علیکم! ہمارا امتحان 22 کو ختم ہو رہا ہے۔ آپ کا امتحان بھی اس کے قریب ہی ختم ہو جائے گا۔ میری دلی خواہش ہے کہ آپ 24 مارچ کو میرے پاس اسلام آباد آجائے نتیجہ سے قبل ہم قلعہ اٹک اور تربیلا ڈیم کی خوب سیر کریں گے۔لہذا آپ اپنے والدین سے اجازت لے کر 24 مارچ کو میرے گھر ضرور پہنچ جا ئیں ۔والللہ سیر کا بہت مزہ آۓگا۔
اپنے والد صاحب اور والدہ صاحبہ کو میری طرف سے سلام وآداب
آپ کا دوست
عبدالرؤف
